2005 کا تباہ کن زلزلہ 903 منصوبوں پر کام شروع نہ ہو سکا

4742 منصوبوں کا ٹاسک،70.77فیصد مکمل، 17.57 فیصد تکمیل کے مراحل میں ہیں


شبیر حسین March 17, 2019
4742 منصوبوں کا ٹاسک،70.77فیصد مکمل، 17.57 فیصد تکمیل کے مراحل میں ہیں۔ فوٹو: فائل

سال 2005 کے تباہ کن زلزلے سے متاثرہ آزاد کشمیر کے 5 اضلاع میں تعمیر نو کے903 منصوبوں پر تاحال کام شروع نہ ہو سکا۔

سال 2005 میں آنے والے زلزلے سے متاثرہ آزاد کشمیر کے 5 اضلاع میں ایرا کو تعمیر نو کیلیے 4742 منصوبے مکمل کرنے کا ٹاسک دیا گیا تھا جس میں سے ایرا نے اب تک70.77فیصد منصوبے مکمل کیے ہیں،17.57 فیصد منصوبے تکمیل کے مراحل میں ہیں جبکہ11.66 فیصد منصوبوں پر تاحال کام کا آغاز نہیں ہو سکا ہے۔

دستاویز کے مطابق ایرا نے زلزلے سے متاثرہ 5 اضلاع باغ، مظفرآباد، نیلم، پونچھ اور سدھنوتی میں تعمیر نو کے 5479منصوبے مکمل کیے ہیں، 1360منصوبے زیر تکمیل ہیں جبکہ 903منصوبوں پر تاحال کام شروع نہیں کیا ہے۔

دستاویز کے مطابق2005کے زلزلہ سے متاثرہ ضلع باغ میں ایرا کو تعمیر نو کے1984 منصوبے مکمل کرنے کا ٹاسک دیا تھا جس میں سے اب تک1356 منصوبے مکمل ہوچکے ہیں، 312 منصوبے زیر تکمیل ہیں جبکہ316 پر تاحال کام شروع نہیں ہو سکا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |