ایفی ڈرین کوٹہ کیس حنیف عباسی کو عدالت میں پیش ہونے کا حکم

16 اگست کو حنیف عباسی سمیت دیگر ملزمان کو چالان کی نقول فراہم کی جائیں گی۔


ویب ڈیسک August 07, 2013
حنیف عباسی پر گزشتہ دور حکومت میں وزارت صحٹ سے خلاف ضابطہ 500 کلو گرام کوٹہ لینے کا الزام ہے۔فوٹو: فائل

انسداد منشیات عدالت نے ایفیڈرین کیس میں مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق رکن قومی اسمبلی حنیف عباسی کو 16 اگست کو عدالت میں پیش ہونے کا حکم دے دیا۔

راولپنڈی کی انسداد منشیات عدالت کے جج محمد تبسم نے ایفیڈرین کیس کی سماعت کی، اس موقع پر سابق رکن قومی اسمبلی حنیف عباسی حکم کے باوجود پیش نہ ہوئے جس پر عدالت نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں ہر حال میں 16 اگست کو پیش ہونے کے لئے نوٹس جاری کردیا ہے، اسی روز ملزمان کو چالان کی نقول فراہم کی جائیں گی۔

واضح رہے کہ حنیف عباسی پر گزشتہ دور حکومت میں وزارت صحت سے خلاف ضابطہ 500 کلو گرام ایفی ڈرین کوٹہ لینے کا الزام ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں