چوہدری سرور کی بحیثیت گورنر پنجاب تقرری کے خلاف درخواست دائر

ایک ایسے کو گورنر پنجا ب کے عہدے پر فائر کیا گیا ہے جو مشکل وقت میں پاکستان چھوڑ کر چلا گیا تھا، درخواست گزار کا موقف


ویب ڈیسک August 07, 2013
چوہدری سرور کوبرطانوی دارالعوام کے پہلے مسلمان منتخب رکن ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔ فوٹو : فائل

چوہدری سرور کی بحیثیت گورنر پنجاب تقرری کے خلاف لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی گئی ہے۔

لاہور ہائی کورٹ میں دائر درخواست میں موقف اختیا کیا گیا ہے کہ وفاقی حکومت نے من پسند کی بنیاد پر ایک ایسے شخص کو گورنر پنجا ب کے عہدے پر فائر کیا جو مشکل وقت میں پاکستان کو چھوڑ کر چلے گئے تھے،آئین کے تحت ایسے شخص کوگورنر جیسے منصب پر فائز نہیں کیا جاسکتااورچوہدری سرور اس عہدے کے لئے کسی طور اہل نہیں اس لئے عدالت عالیہ سے استدعا ہے کہ ان کی تقرری کو کالعدم قرا دیا جائے۔

واضح رہے کہ چوہدری سرور کوبرطانوی دارالعوام کے پہلے مسلمان منتخب رکن ہونے کا اعزاز حاصل ہے تاہم انہوں نے گورنر پنجاب کا عہدہ سنبھالنے کے لئے برطانوی شہریت ترک کردی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔