بھارت کا پارلیمنٹ میں فوجیوں کی ہلاکت پر پاکستان کے حق میں دیا گیا بیان واپس لینے سے انکار

وزیردفاع اےکےانتھونی نے لائن آف کنٹرول پر فوجیوں کی ہلاکت سےمتعلق بیان عسکری حقائق کی روشنی میں دیا، بھارتی وزیر خارجہ

لائن آف کنٹرول پر پیش آنے والے واقعات انتہائی تکلیف دہ اور دونوN ممالک کے درمیان امن عمل میں رکاوٹ کا باعث بنتے ہیں۔، سلمان خورشید فوٹو: فائل

بھارتی وزیر خارجہ سلمان خورشید نے لائن آف کنٹرول پر 5 فوجی اہلکاروں کی ہلاکت پر بی جے پی کے احتجاج کو مسترد کرتے ہوئے پاکستان کے حق میں دیا گیا وزیر دفاع کابیان واپس لینے سے انکار کردیا ہے۔

نئی دہلی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے بھارتی وزیر خارجہ سلمان خورشید کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز بھارتی وزیر دفاع اے کے انتھونی کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر 5 بھارتی فوجیوں کی ہلاکت کے بارے میں دیا گیا بیان کسی صورت واپس نہیں لیا جائے گا کیونکہ انہوں نے عسکری حقائق کی روشنی میں بیان دیا ہے۔


بھارتی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کئی دیرینہ معاملات حل طلب ہیں جنہیں ایک دن ختم نہیں کیا جا سکتا۔ لائن آف کنٹرول پر پیش آنے والے واقعات سے دونوں ممالک کے درمیان امن عمل متاثر ہوتا ہے اس لئے بھارتی حکومت نے اس معاملے پر اسلام آباد سے وضاحت طلب کی ہے اور اب پاکستان کے جواب کا انتظار کیا جارہا ہے، انہوں نے کہا کہ منموہن سنگھ اور میاں نواز شریف کے درمیان ملاقات کے بارے کچھ کہنا قبل از وقت ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھارتی پارلیمنٹ میں وزیر دفاع اے کے انتھونی نے بیان دیا تھا کہ لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوجیوں پر حملے میں پاکستان ملوث نہیں یہ حملہ عسکریت پسندوں نے کہا تھا جن میں سے کچھ پاک فوج کی وردی میں ملبوس تھے ، اے کے انٹونی کے بیان پر اپوزیشن کی جانب سے شدید احتجاج کیا جارہا ہے ان کا کہنا ہے کہ حکومت پاکستان کی پشت پناہی کررہی ہے۔
Load Next Story