باب خیبر کے سامنے خاصہ دار اور لیویز اہلکاروں کا دھرنا چھٹےروز بھی جاری

خاصہ دار فورس کو لیویز فورس میں ضم کیا جائے اور لیویز کو پولیس اختیارات تفویض کئے جائیں، مظاہرین کا مطالبہ


ویب ڈیسک March 17, 2019
قبائلی اضلاع میں 17 ہزار خاصہ دار اور 9 ہزارلیویز اہلکار فرائض انجام دیتے ہیں فوٹو: فائل

قبائلی اضلاع کے خاصہ دار اور لیویز اہلکاروں کا اپنے مطالبات کے حق میں چھٹے روز بھی دھرنا جاری ہے۔

باب خیبر کے سامنے دیئے گئے دھرنے میں خیبر پختونخوا میں ضم کئے گئے قبائلی اضلاع میں تعینات درجنوں خاصہ دار اور لیویز اہلکار اپنے مطالبات کے حق میں چھٹے روز بھی دھرنا دیئے بیٹھے ہیں۔

مظاہرین کا کہنا ہے کہ قبائلی اضلاع میں 17 ہزار خاصہ دار اور 9 ہزار لیویز اہلکار فرائض انجام دیتے ہیں، قبائلی اضلاع میں پولیس کی تعیناتی سے خاصہ دار اور لیویز اہلکار بے روزگار ہوجائیں گے، فاٹا انضمام کے بعد خاصہ دار فورس کو لیویز فورس میں تبدیل کیا جائے اور لیویز فورس کو پولیس اختیارات تفویض کئے جائیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |