لاہور میں میٹرو بس کے سیکیورٹی گارڈز نے عید سے قبل تنخواہیں نہ ملنے کے باعث احتجاج کرتے ہوئے کام کرنے سے انکار کر دیا ہے۔
سیکیورٹی گارڈز نے عید سے قبل تنخواہیں نہ ملنے کے باعث احتجاج کے دوران میٹرو بس کو روکنے کی کوشش بھی کی۔اس موقع پر سیکیورٹی گارڈ کا کہنا تھا کہ ہمیں تنخواہیں نہیں ملیں عید کی خوشیاں کیسے منائیں گے، انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں سرکاری ملازمین کو عید سے قبل تنخواہیں دے دی جاتی ہیں تا کہ وہ عید کی تیاری کر سکیں تو پھر ہماری تنخواہیں کیوں جاری نہیں کی گئیں۔