بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کی دفتر خارجہ طلبی ہائی کمیشن پر حملے پر احتجاج

نئی دہلی میں پاکستانی سفارتخانے اور عملے کی حفاظت بھارت کی ذمہ داری ہے، دفترخارجہ

بھارت پاکستانی عملے اور سفارتخانے کی سیکورٹی یقنی بنانے، پاکستان فوٹو فائل

KARACHI:
پاکستان نے بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو دفترخارجہ طلب کرکے نئی دہلی میں حکمران جماعت کانگریس کے کارکنوں کی جانب سے پاکستانی ہائی کمیشں پر حملے اور پرچم نذرآتش کرنے پر شدید احتجاج ریکارڈ کرایا ہے۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق دفتر خارجہ نے بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر سے کہا کہ نئی دہلی میں پاکستانی سفارتخانے اور عملے کی حفاظت بھارت کی ذمہ داری ہے۔ دفتر خارجہ نے بھارت سے پاکستانی عملے اور سفارت خانے کی سیکورٹی یقینی بنانے اور اس میں فوری طور پر اضافے کا بھی مطالبہ کیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز کنٹرول لائن پر مبینہ فائرنگ سے 5 فوجیوں کی ہلاکت کے بھارتی دعوے کے بعد آج حکمران جماعت کانگریس کے طلبا ونگ اور انتہاپسند ہندو ننظیموں کی جانب سے نئی دہلی میں احتجاج کیا گیا، مظاہرین نے پولیس کی موجودگی میں پاکستانی سفارت خانے پر حملہ بھی کیا اور وہاں موجود فرنیچر کو نقصان پہنچایا، مظاہرین نے احتجاج کے دوران پاکستانی پرچم بھی نذر آتش کیا۔
Load Next Story