چیف جسٹس کی مدت ملازمت میں توسیع کسی صورت نہیں ہوسکتی خورشید شاہ

150 ارب روپے کے لئے حکومت نے بجلی اور گیس کی قیمتوں میں اضا فہ کیا ہے، خورشید شاہ


INP August 07, 2013
حکومتیں تجارتی انداز میں نہیں فلاحی خطوط پرچلتی ہیں۔،خورشیدشاہ فوٹو: فائل

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید احمد شاہ نے کہا ہے کہ چیف جسٹس کی مدت ملازمت میں آئین میں متعین کردی گئی ہے اس لئے اس میں توسیع کسی صورت نہیں ہو سکتی۔

سکھر میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے قائد حزب اختلاف کا کہنا تھا کہ اٹھارویں ترمیم آئین کا حصہ ہے، اس میں حکومت کےلئے کوئی ناقابل عمل شق نہیں، حکومتیں تجارتی انداز میں نہیں فلاحی خطوط پرچلتی ہیں۔ موجودہ حکومت کے ابتدائی عرصے میں مہنگائی میں 50 فیصد اضافہ ہوا ہے، حکومت مہنگائی کو کنٹرول کرنے کے بجائے آئی ایم ایف کی ہدایت پرعوام پرمزید بوجھ ڈال رہی ہے اور 150 ارب روپے کے لئے بجلی اور گیس کی قیمتوں میں اضا فہ کیا گیا ہے۔

خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ دہشت گردی صرف حکو مت ختم نہیں کرسکتی اس کے لیے سب کو کردار ادا کرنا پڑے گا ملک میں دہشت گر دی کے بڑھتے واقعات دیکھتے ہوئے لگتا ہے کہ حکومت کی اس طرف کوئی توجہ ہی نہیں جبکہ پیپلز پارٹی نے اپنے دور حکومت میں اس پر قابو پا نے کی ہر ممکن کو شش کی۔ انہوں نے کہا کہ ترقی کے لئے ہمیں خود انحصاری پر عمل کرنا ہوگا اس سلسلے میں ہم نے کوئی دباؤ قبول نہیں کیا جس کی مثال پاک ایران گیس پا ئیپ لائن منصوبہ ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں