نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن پر کانگریس کے کارکنوں کا حملہ اور توڑ پھوڑ

کانگریس کے سیکڑوں کارکنوں نے احتجاج کرتے ہوئے پاکستان کے خلاف نعرے بازی کی اور سبز ہلالی پرچم نذر آتش کیا۔


ویب ڈیسک August 07, 2013
گزشتہ روز مقبوضہ کشمیر میں لائن آف کنٹرول پر 5 بھارتی فوجی ہلاک ہوگئے تھے۔ فوٹو : اے ایف پی

بھارت کی حکمران جماعت کانگریس نے گزشتہ روز لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوجیوں کے قتل کے خلاف پاکستانی ہائی کمیشن پر دھاوا بولتے ہوئے توڑ پھوڑ کی ہے۔

گزشتہ روز مقبوضہ کشمیر میں لائن آف کنٹرول پر 5 بھارتی فوجیوں کی ہلاکت کے بعد بھارتی میڈیا اور سیاسی رہنماؤں کی ہرز سرائی نے عوام میں شدید اشتعال پیدا کردیا اور نئی دہلی میں بھارت کی حکمران جماعت کانگریس کے سیکڑوں کارکنوں نے پاکستانی ہائی کمیشن کے باہر احتجاج کرتے ہوئے پاکستان کے خلاف نعرے بازی کی اور سبز ہلالی پرچم نذر آتش کیا۔ اس موقع پر انہوں نے بھارتی حکومت سے مطالبہ کیا کہ ستمبر میں نیو یارک میں پاک بھارت وزرائے اعظم ملاقات منسوخ کردی جائے۔

صورت حال اس وقت گھمبیر ہوگئی جب مظاہرین نے ہائی کمیشن میں زبردستی داخل ہونے کی کوشش کرتے ہوئے توڑ پھوڑ شروع کردی، اس موقع پر پولیس نے مشتعل افراد کو منتشر کرنے کے لئے پانی کی بوچھاڑ اور شیلنگ کی جس پر مظاہرین منشتر ہوگئے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز مقبوضہ کشمیر میں لائن آف کنٹرول پر شر پسندوں کی فائرنگ سے 5 بھارتی فوجی ہلاک ہوگئے تھے جس کا الزام بھارتی فوج نے پاک فوج پر لگایا تھا تاہم پاک فوج اور لائن آف کنٹرول پر موجود اقوام متحدہ کے مبصرین نے کسی بھی قسم کی فائرنگ کی تردید کی تھی لیکن بھارتی میڈیا اور سیاستدانوں نے روایتی اشتعال انگیزی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بھارتی عوام میں غم و غصہ پیدا کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں