مریم نواز کا امریکی ناظم الامور کو خط جعلی اور جھوٹ ہے ترجمان مسلم لیگ ن

ایسا خط نواز شریف کی صحت کی سنگینی سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہے، مریم اورنگزیب


ویب ڈیسک March 17, 2019
صرف اللہ تعالی کی مدد پر بھروسہ ہے اور اسی ذات سےامید ہے،مریم اورنگزیب فوٹو: فائل

مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ مریم نواز کا امریکی ناظم الامور کو خط جعلی اور جھوٹ ہے۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ انصاف پر یقین رکھنے والے تمام لوگ نواز شریف کی صحت کے لیے فکرمند ہیں، صرف اللہ تعالی کی مدد پر بھروسہ ہے اور اسی ذات سےامید ہے۔

ترجمان مسلم لیگ (ن) نے کہا کہ مریم نواز کا امریکی ناظم الامور کو خط جعلی اور جھوٹ ہے، ایسا خط نواز شریف کی صحت کی سنگینی سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں