میچ فکسنگ کو مجرمانہ فعل قرار دے کر ملوث کھلاڑی کو سخت سزا دینی چاہئے راہول ڈریوڈ

سزا کا خوف دوسرے کھلاڑیوں کو اس گندے فعل سے دور رکھنے میں معاون ثابت ہو گا، ڈریوڈ

نو جوان کھلاڑیوں میں تعلیم اور رہنمائی بہت ضروری ہےاور ہمیں نوجوان کھلاڑیوں کی تربیت کا جلد سے جلد آغاز کرنا ہو گا، راہول ڈریوڈ فوٹو: فائل

بھارت کے سابق ٹیسٹ کپتان اور مڈل آرڈر بیٹسمین راہول ڈریوڈ کا کہنا ہے کہ میچ فکسنگ کو ہر صورت مجرمانہ عمل قراد دینا چاہیے اور اس میں ملوث کھلاڑیوں کو سخت سزا دی جانی چاہئے۔

ایک انٹرویو میں راہول ڈراوڈ کا کہنا تھا کہ سزا کا خوف دوسرے کھلاڑیوں کو اس گندے فعل سے دور رکھنے میں معاون ثابت ہو گا،نوجوان کھلاڑیوں کو میچ فکسنگ اور اسپاٹ فکسنگ کے بارے میں زیادہ سے زیادہ بتانے کی ضرورت ہے۔ان کا کہنا تھا کہ یہ مسئلہ تب ہی حل ہوسکتا ہے جب اس میں ملوث کھلاڑیوں کو سخت سے سخت سزا دی جائے۔


راہول ڈریوڈ نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ نو جوان کھلاڑیوں میں تعلیم اور رہنمائی بہت ضروری ہےاور ہمیں نوجوان کھلاڑیوں کی تربیت کا جلد سے جلد آغاز کرنا ہو گا

واضح رہے کہ انڈین پریمیئر لیگ کے حالیہ ایڈیشن میں میچ فکسنگ کے بہت سے کیسز سامنے آئے تھے اور خود راہول ڈریوڈ کی ٹیم راجھستان رائلز کے 3 کھلاڑیوں کو بھی اسپاٹ فکسنگ کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔
Load Next Story