صنعتی علاقوں سے فضلہ اٹھانا سائٹ لمیٹڈ کی ذمہ داری ہے ایم ڈی سالڈ ویسٹ بورڈ
جو ادارے صنعتوں سے ٹیکس وصول کررہے ہیں یہ ان کی ذمہ داری ہے کہ صنعتی علاقوں سے صنعتی کچرا اٹھانے کا بھی انتظام کریں
سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کے ایم ڈی ڈاکٹر اے ڈی سجنانی نے کہا ہے کہ صنعتی علاقوں سے صنعتی فضلہ اٹھانا سائٹ لمیٹڈ اور متعلقہ صنعتی علاقوں کے منتظمین کی ذمہ داری ہے۔
ایکسپریس کے مطابق منیجنگ ڈائریکٹر ڈاکٹر اے ڈی سجنانی نے کہا ہے کہ جو ادارے صنعتوں سے ٹیکس وصول کررہے ہیں یہ ان کی ذمہ داری ہے کہ صنعتی علاقوں سے صنعتی کچرا اٹھانے کا بھی انتظام کریں، ہم اس کام کو اپنے ذمہ لینے سے پہلے جدید سائنٹفک طریقے سے کرنے کے لیے فیزیبلیٹی تیارکر رہے ہیں بعد ازاں متعلقہ ادارے سے ایک سروس معاہدے (Service Agreement) کے ذریعے کچرا اٹھانے کی ذمہ داری سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کے سپرد کی جائے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ صنعتی فضلہ سائنٹفک طریقے سے ٹھکانے لگانے کے لیے پورا ٹریٹمنٹ پلانٹ نصب کیا جائے گا، یہ بات بھی واضح کی جاتی ہے کہ نجی سوسائٹیز کے اندرونی علاقوں میں صفائی ستھرائی اور کچرا اٹھانے کی ذمہ داری ان کی اپنی ہے جبکہ بیرونی علاقے سے کچرا اٹھانا سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کی ذمہ داری ہے۔