سعودی عرب میں شوال کا چاند نظر آگیا عیدالفطر کل بروز جمعرات کو منائی جائے گی

سعودی عرب میں رویت ہلال کمیٹیوں کی مختلف مقامات سے چاند دیکھنے کی شہادتیں موصول ہوئیں۔

سعودی عرب میں رویت ہلال کمیٹیوں کی مختلف مقامات سے چاند دیکھنے کی شہادتیں موصول ہوئیں۔ فوٹو: فائل

سعودی عرب میں شوال کا چاند نظر آ گیا اور سعودی عرب میں عید الفطر کل بروز جمعرات کو منائی جائے گی۔


عرب ٹی وی کے مطابق سعودی عرب میں رویت ہلال کمیٹیوں کی مختلف مقامات سے چاند دیکھنے کی شہادتیں موصول ہوئیں جس کے بعد سعودی علما کی سپریم کورٹ نے ملک بھر میں کل بروز جمعرات عید الفطر منائے کا باضابطہ اعلان کیا۔ دوسری جانب متحدہ عرب امارات میں بھی شوال کا چاند دیکھنے کے حوالے سے اجلاس جاری ہے جب کہ امریکا، کینیڈا، جاپان، فلسطین اور اردن میں بھی کل عید منانے کا اعلان کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی سعودی عرب میں چاند دیکھنے کے لئے رویت ہلال کیمیٹیوں کے اجلاس منعقد کئے گئے تھے اور ساتھ ہی سعودی علما کی سپریم کورٹ کی جانب سے انکشاف کیا گیا تھا کہ ایک ماہ قبل رمضان المبارک کا چاند دیکھنے میں غلطی کر دی گئی تھی جس کی وجہ سے گزشتہ روز چاند نظر آجانے کی صورت میں سعودی عوام کو عید کے بعد ایک روزہ قضا رکھنے کے لئے کہا گیا تھا تاہم چاند نظر نہ آنے کے باعث آج سعودی عرب میں روزوں کی شرعی تعداد 29 مکمل ہو گئی۔

Recommended Stories

Load Next Story