آرمی چیف کی پی ایس ایل کے کامیاب انعقاد پر منتظمین اور سیکیورٹی اداروں کو مبارکباد

تمام تعریفیں اللہ کے لیے ہیں دعا کرتا ہوں کہ اللہ پاکستان پر رحمتیں برساتا رہے، جنرل قمر باجوہ


ویب ڈیسک March 18, 2019
منتظمین سمیت سیکیورٹی اداروں، کراچی کے عوام کو مبارک باد پیش کرتاہوں، جنرل قمر باجوہ (فوٹو: نیوز ایجنسی)

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پی ایس ایل کے کامیاب انعقاد پر ایونٹ کے منتظمین، سیکیورٹی اداروں اور کراچی کے عوام کو مبارک باد پیش کی ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاکستان سپر لیگ ایڈیشن فور کے کامیاب انعقاد پر پی سی بی، تمام ٹیموں، آرگنائزرز، سندھ رینجرز، سندھ پولیس اور کراچی کے عوام کو مبارک باد پیش کی ہے۔

یہ پڑھیں: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز پی ایس ایل فور کی چیمپئن بن گئی

آرمی چیف نے کہا کہ منتظمین سمیت سیکیورٹی اداروں، کراچی کے عوام کو مبارک باد پیش کرتاہوں، تمام تعریفیں اللہ کے لیے ہیں اور دعا کرتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ پاکستان پر رحمتیں برساتا رہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں