صرف ایک شکایت پر سندھ حکومت کا انٹرنیشنل ٹریول ویب سائٹ کی بندش کیلیے ایف آئی اے سے رابطہ

سندھ ڈائریکٹوریٹ آف ٹورسٹ سروسز ( ڈی ٹی ایس) کی ایف آئی اے سے 60 سے زائد ویب سائٹس کو بلاک کرنے کی درخواست

 ’ٹریول ہوریزونٹل‘ کی کمپلینٹ کے بعد کسی انٹرنیشنل یا لوکل ٹریول کمپنی سے رابطہ نہیں کیا، کنٹرولر ڈی ٹی ایس منظور حسین ا فوٹو: فائل

وفاقی حکومت پاکستان کو غیرملکی سیاحوں کے لیے پُرکشش بنانے کے لیے اقدامات کررہی ہے، جب کہ سندھ حکومت کی حکمت عملی اس کے برعکس نظر آرہی ہے۔ اس کا اندازہ سندھ حکومت کی تمام انٹرنیشنل ٹکٹنگ اور ہوٹل ریزرویشن ویب سائٹس کی بندش کے لیے کوششوں سے ہوتا ہے۔


دلچسپ بات یہ ہے کہ صرف ایک شکایت پر حکومت سندھ ویب سائٹس کی بندش کے لیے سرگرم ہو گئی ہے۔ غیرملکی اور مقامی ٹورآپریٹرز سے رابطہ کیے بغیر سندھ ڈائریکٹوریٹ آف ٹورسٹ سروسز ( ڈی ٹی ایس) نے فیڈرل انویسٹی گیشن ( ایف آئی اے ) سے 60 سے زائد ویب سائٹس کو پاکستان میں بلاک کرنے کی درخواست کی ہے جو اس کے بقول مؤثر ٹریول اینڈ ٹوارزم آپریشن لائسنس کے بغیر کام جاری رکھے ہوئے ہیں۔ ان ویب سائٹس میں عالمی سطح پر مقبول Booking.com,، Expedia اور AirBnBand Agoda بھی شامل ہیں۔ ڈی ٹی ایس کے کنٹرولر منظور حسین مری نے مقامی ٹور آپریٹر' ٹریول ہوریزونٹل' کی شکایت کے حوالے سے ایکسپریس ٹریبیون کو بتایا کہ پاکستان میں ٹیکس کے دائرے سے باہر ہونے کے باعث ان آن لائن سروسز کو مقامی ٹور آپریٹرز پر قیمتوں میں 15 سے 20 فی صد کا ایڈوانٹیج حاصل ہے۔

ٹریول ہوریزونٹل کی شکایت کو بنیاد بناتے ہوئے ڈی ٹی ایس نے ایف آئی اے سے رابطہ کیا ہے، اس شکایت میں مقامی ٹور آپریٹر نے غیرملکی ٹریول کمپنیوں پر یہ الزام بھی عائد کیا ہے کہ وہ کمروں کی دستیابی اور نرخوں، اور منسوخی سے متعلق پالیسیوں کے بارے میں صارفین کو گمراہ کرتی ہیں۔ ڈی ٹی ایس کے سربراہ کے مطابق کمپلینٹ کے بعد کسی غیرملکی کمپنی سے رابطہ نہیں کیا گیا۔ اس طرح محض عجلت میں داخل کی گئی صرف ایک شکایت پر ڈپارٹمنٹ نے آن لائن ٹریول سروسز کی بندش کے لیے ایف آئی اے سے رابطہ کیا ہے۔ دل چسپ امر یہ ہے کہ پہلے یہ شکایت سائبر کرائم ایکٹ کے سیکشن 37 کے تحت جائزہ لینے کی استدعا کے ساتھ پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی کو بھیجی گئی تھی۔ تاہم پی ٹی اے کی طرف سے جواب موصول ہونے کا انتظار کیے بغیر ڈی ٹی ایس نے ایف آئی اے کو اپروچ کرلیا۔
Load Next Story