دیہی علاقوں کوبھی پراپرٹی ٹیکس نیٹ میں لانے کی تیاریاں
بلدیات اور ایکسائز کے سیکریٹریز یونین کونسلز کے سربراہان سے مشاورت کریں گے
پنجاب بھر کے دیہی علاقوں کو پراپرٹی ٹیکس نیٹ میں لانے کے لیے سیکریٹری بلدیات اور سیکریٹری ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن نے یونین کونسلز کے سربراہان سے مشاورت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
یاد رہے کہ ہائی کورٹ نے دیہی علاقوں سے پراپرٹی ٹیکس کی وصولی غیرقانونی قرار دے دی تھی،ہائی کورٹ نے حکم دیا ہے کہ محکمہ ایکسائز و بلدیات منتخب نمائندوں کا موقف سنے، منتخب نمائندوں کا موقف ہے کہ حکومت دیہی علاقوں کو گیس، پانی، اسٹریٹ لائٹس، ہیلتھ، تعلیم، صفائی کی سہولت نہیں دیتی پراپرٹی ٹیکس بھی وصول نہیں کرسکتی۔