وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں اساتذہ کی کم ازکم تعلیم ماسٹرزمقرر

اساتذہ کی بھرتی پی ٹی سی اورسی ٹی کی بجائے بی ایڈ اورایم ایڈ کی بنیاد پر ہوگی، نئے قواعد منظور


ویب ڈیسک March 18, 2019
مانیٹرنگ اینڈ ایویلویشن کا جدید نظام بھی متعارف کروایا جائے گا،ڈائریکٹر وفاقی نظامت تعلیمات ثاقب شہاب










وفاقی نظامت تعلیمات نے اپنے زیرانتظام تعلیمی اداروں میں اساتذہ کی کم ازکم تعلیم ماسٹرز مقرر کردی ہے۔

وفاقی نظامت تعلیمات نے اپنے زیر انتظام تعلیمی اداروں میں اساتذہ کی بھرتی اور تقرری سے متعلق نئے قواعد کی منظوری دے دی ہے۔ جس کے تحت تعلیمی اداروں میں اساتذہ کی کم ازکم تعلیم ماسٹرز ہوگی۔ اساتذہ کی بھرتی پی ٹی سی اور سی ٹی کے بجائے بی ایڈ اور ایم ایڈ کی بنیاد پر ہو گی۔ ان سروس اساتذہ کو ترقی کے لیے تعلیمی قابلیت بڑھانا ہوگی۔ گریڈ 16 سے لیکر گریڈ 18 تک کے اساتذہ کی ترقی اوربراہ راست بھرتی کا کوٹہ تبدیل کر کے 50،50 فیصد کردیا گیا۔ نئے قواعد کے تحت عرصہ دراز سے ترقی کے منتظر 1000 کے قریب اساتذہ کو ترقی اور1800 نئے سبجیکٹ اسپیشلسٹ بھرتی کیے جا سکیں گے۔

اساتذہ کی بھرتی اور تقرری کے لیے نئے قواعد سے متعلق ڈائریکٹر اسکولز وفاقی نظامت تعلیمات ثاقب شہاب نے کہا کہ نئے سروس رولز حکومت کے ایجوکیشن ریفارمز کے گول میں یہ پہلا قدم ثابت ہوگا، دوسرے مرحلے میں ٹریننگ اور ٹیچرز سرٹی فکیشن کی جائے گی، ٹیچرز ایڈمنسٹریشن کو علیحدہ کرکے ایڈمنسٹریٹو ٹریننگ کروائی جائیں گی، مانیٹرنگ اینڈ ایویلویشن کا جدید نظام بھی متعارف کروایا جائے گا۔









تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں