کرائسٹ چرچ دہشت گردی پر ملک بھر میں یوم سوگ قومی پرچم سرنگوں
کئی شہروں میں عدالتی کارروائیاں معطل، تعزیتی ریفرنسز اور شہدا کے ایصال ثواب کے لیے تقاریب کا انعقاد
کرائسٹ چرچ میں مساجد پر ہونے والے حملے اور اس میں مسلمانوں کے جانی نقصان پر پاکستان میں آج یوم سوگ منایا جارہا ہے اور قومی پرچم سرنگوں ہے۔
کرائسٹ چرچ میں مساجد پر ہونے والے حملوں کے خلاف ملک بھر میں یوم سوگ منایا جارہا ہے۔ سرکاری، نیم سرکاری اور دیگر اہم عمارتوں پر قومی پرچم سرنگوں ہے۔ کئی شہروں میں عدالتی کارروائیاں بھی معطل کردی گئی ہیں، اس کے علاوہ مذہبی و سماجی تنظیموں اور سول سوسائٹی کی جانب سے تعزیتی ریفرنسز اور دعائیہ تقریبات کا انعقاد کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ 15 مارچ کو نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ کی دو مساجد میں انتہا پسند سفید فام عیسائی دہشت گرد نے فائرنگ کر کے 9 پاکستانیوں سمیت 50 افراد کو شہید اور درجنوں کو زخمی کردیا تھا۔ گزشتہ روز وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اس سانحے پر ملک بھر میں سرکاری طر پر یوم سوگ منانے کا اعلان کیا تھا۔