شین واٹسن سے الجھنے پر امام الحق مشکل میں پھنس گئے

امام الحق نے واٹسن کے ساتھ تلخ رویہ اختیار کیا اور ہاتھ سے باہر جانے کا اشارہ کیا


Mian Asghar Saleemi March 18, 2019
امام الحق نے واٹسن کے ساتھ تلخ رویہ اختیار کیا اور ہاتھ سے باہر جانے کا اشارہ کیا فوٹو: فائل

پاکستان سپر لیگ کے فائنل میچ میں قومی اوپنر امام الحق آسٹریلوی کھلاڑی شین واٹسن کے ساتھ الجھنے پر مشکل میں پھنس گئے۔ سوشل میڈیا پر امام الحق کو شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

فائنل میچ کے دوران کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے آسٹریلوی کھلاڑی شین واٹسن 7 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوئے تو پشاور زلمی کے امام الحق نے ان کے ساتھ تلخ اور غیر مناسب رویہ اختیار کیا اور واٹسن کو ہاتھ کے اشارے سے باہر جانے کو کہا جس کو گراؤنڈ میں موجود ہزاروں تماشائیوں اور ٹی وی سکرین پر کروڑوں لوگوں نے بھی دیکھا۔



امام الحق کی اس حرکت پر انہیں شائقین کی طرف سے شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ شائقین کا کہنا ہے کہ امام الحق کارو یہ کسی طور پر بھی مناسب نہیں تھا،انہیں مہمان کھلاڑی کے ساتھ ایسا سلوک نہیں کرنا چاہیے تھا-سوشل میڈیا پر ایک صارف نے لکھا کہ جب پاکستان آنے کے لیے کوئی تیار نہ تھا تو انہیں اسٹارز نے پاکستان آکر پاکستان کو عزت دی اور پھر انھیں سٹارز کو عزت دینے کے بجائے بے عزت کرنے کی کوشش قابل قبول نہیں، پی سی بی امام الحق خلاف ایکشن لیں-



ایک اور صارف نے لکھا کہ امام الحق کا چچا چیف سلیکٹر ہے اس کا کوئی کیا بگاڑ سکتا ہے ۔سوشل میڈیا پر شائقین نے امام الحق سے اپنی اس حرکت کی معافی مانگنے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔ ادھر فائنل میچ کے دوران تماشائیوں نے بھی امام الحق کے اس رویئے پر شدید تنقید کی اور اوپنر کے خلاف نعرے بازی بھی کی۔

ابتدا میں امام الحق تماشائیوں کی طرف سے اسے اپنی حوصلہ افزائی سمجھتے رہے تاہم جب اصل معاملہ سمجھ آیا تو انہوں نے ہاتھ جوڑ کر شائقین سے چپ رہنے کی درخواست کی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں