عید کی تیاریاں ہیر ڈریسرز کی دکانوں پر رش خواتین نے بھی بیوٹی پارلرز کا رخ کر لیا

خواتین کی طرح مردحضرات بھی اپنی بیوٹی کے لیے ٹریٹمنٹ کرانے آتے ہیں۔


Staff Reporter August 07, 2013
کریم آبادکے مینا بازار میں ایک خاتون اپنے ہاتھوں پرمہندی لگوا رہیں ہیں جبکہ دیگر خواتین فیشل اور میک اپ کرانے میں مصروف ہیں۔ فوٹو: محمد نعمان/ ایکسپریس

ISLAMABAD: عید کی تیاریوں کے سلسلے میں ہیرڈریسرزکی چاندی ہوگئی اور نوجوان لڑکوں نے بالوں کی کٹنگ،شیو،فیشل،فیس واش،میک کلینزنگ،فیس پالش اوربلیچ کرانے کیلیے نائیوں کی دکانوں پرڈیرے ڈال لیے ہیں، ادھر خواتین نے بھی کپڑوں اورجیولری کے ساتھ اپنے حسن کونکھارنے کیلیے بیوٹی پارلرزکارخ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق رمضان المبارک کی آمدسے ہئیرڈریسرزکی چاندی ہوگئی کراچی کے مختلف مقامات پرمیل سیلون پررش دکھائی دینے لگا، نوجوان لڑکوں نے بالوں کی کٹنگ،شیو،فیشل،فیس واش،میک کلینزنگ،فیس پالش،اوربلیچ کرانے کے لیے نائی کی دکانوں پرڈیرے ڈال لیے، کراچی میں طارق روڈ، ڈیفنس،نارتھ ناظم آباد،گلستان جوہرسمیت کئی علاقوں میں ہئیرڈریسرز نے باقاعدہ ٹوکن سسٹم کااہتمام کیا ہوا ہے اوربیشتر دکانوں پرکسٹمرز ایک سے دودن قبل وقت لیکرجاتے ہیں تاکہ ہیرڈریسرزکی جانب سے دیے گئے وقت پربا آسانی نمبرآسکے، اس حوالے سے میل سیلون پرموجود بیوٹیشن کا کہنا ہے کہ عام دنوں سے زیادہ رمضان المبارک میں ہمارے ہاں رش ہوتا ہے، خواتین کی طرح مردحضرات بھی اپنی بیوٹی کے لیے ٹریٹمنٹ کرانے آتے ہیں وقت کے ساتھ یہ کام زورپکڑرہا ہے۔



ادھر خواتین نے بھی اپنے حسن کونکھارنے کے لیے بیوٹی پارلرزکارخ کرلیا ہے، نارتھ ناظم آباد،لیاقت آباد،کریم، آبادگلشن اقبال،گلستان جوہر سمیت شہرکے دیگرعلاقوں میں قائم بیوٹی پارلرمیں دن ڈھلتے ہی خواتین اوربچیوں کی لائنیں دکھائی دیتی ہیں،خواتین فیشل ، بلیچ،وائٹنگ فیشل ،کلینزنگ،مہندی اورہئیر کٹنگ کے لیے پارلرزمیں آجاتی ہیں اوررات گئے تک یہ سلسلہ جاری رہتاہے جوسحری تک رکنے کا نام ہی نہیں لیتا، خواتین خاص طور پر اپنے ہاتھوں کے ساتھ ساتھ پیروں پر بھی مہندی لگوا رہی ہیں جبکہ فیشل،بلیچ، پیڈی کیور اور مینی کیور بھی کرا رہی ہیں۔

بہت کی خواتین اپنے بالوں پر بھی مختلف کلرز میں ڈائی کرا رہی ہیں،بیوٹی پارلرزکی مالکان کاکہنا ہے کہ عیداوربکرا عید ہمارے سیزن کے دن ہوتے ہیں اور لوگ ان دنوں میں خواتین بڑی تعدادمیں بیوٹی پارلرزکارخ کرتے ہیں، خواتین کاکہنا ہے کہ اس سال بیوٹی پارلرزکی مالکان نے ہئیرکٹنگ،فیشل اورمہندی کے نرخ بڑھادیے ہیں مگرچونکہ عیدسال میں ایک مرتبہ آتی ہے اس لیے پیسوں کی فکرکیے بغیرہم خودکوسنوارنے کے لیے بیوٹی پارلرز کا رخ کرتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |