وزیرِاعظم کی زیرصدارت اجلاس کراچی میں ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ

عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں پروفاقی اورصوبائی حکومت مل کرکام کریں، وزیراعظم


ویب ڈیسک March 18, 2019
مسلسل گھٹتے ہوئے گرین ایریازکا تحفظ یقینی بنایا جائے، وزیراعظم: فوٹو: فائل

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت کے ترقیاتی منصوبوں کا مقصد عوام کودرپیش مسائل دورکرنا ہے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت کراچی میں ترقیاتی منصوبوں پرپیش رفت کا جائزہ اجلاس ہوا، جس میں گورنرسندھ عمران اسماعیل، معاون خصوصی افتخاردرانی، ترجمان ندیم افضل چن، سیکرٹری خزانہ، سیکرٹری منصوبہ بندی، سیکرٹری کابینہ، چیف سیکرٹری سندھ بھی شریک ہوئے۔ اجلاس میں گرین لائن منصوبے پرپیش رفت اوراس کی فعالیت کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

اجلاس کے دوران وزیراعظم نے کہا کہ وفاقی حکومت کے ترقیاتی منصوبوں کا مقصد عوام کودرپیش مسائل دورکرنا ہے، عوامی فلاح وبہبود کے منصوبوں پروفاقی اورصوبائی حکومت مل کر کام کریں۔

وزیرِاعظم نے کہا کہ کراچی جیسے بڑے شہروں میں جاری ترقیاتی منصوبوں میں ماحولیات کے عنصرکومد نظررکھا جائے، طویل مدتی منصوبہ بندی کی جائے اورمسلسل گھٹتے ہوئے سبزہ زاروں کا تحفظ یقینی بنایا جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں