ایس ای سی پی نے گزشتہ ماہ316نئی کمپنیاں رجسٹرکیں
89فیصدپرائیویٹ،2فیصدپبلک لمیٹڈ،7فیصدسنگل ممبر اور1غیر ملکی کمپنی شامل
لاہور:
سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) نے جولائی کے مہینے میں 316نئی کمپنیاں رجسٹر کیں ۔
جس کے ساتھ ملک میں رجسٹرڈ کمپنیاں کی مجموعی تعداد 62 ہزار 228 ہو گئی ہے۔ گزشتہ روزجاری کردہ اعلامیے کے مطابق 89 فیصد کمپنیوں نے بطور پرائیویٹ لمیٹڈ کمپنی جبکہ 7 فیصد کمپنیوں نے بطور سنگل ممبر کمپنی رجسٹریشن حاصل کی، 2 فیصد کمپنیاں بطور پبلک لمیٹڈ کمپنیاں جبکہ 1فیصد غیرمنافع بخش کمپنی اور1غیر ملکی کمپنی نے رجسٹریشن حاصل کی،اس ماہ چین، آسٹریلیا، برطانیہ، ملائیشیا، پاناما، ہالینڈ، شمالی کوریا، سوڈان،شام، اٹلی، جاپان ، پاپوا نیو گنی اور ترکی کے سرمایہ کاروں نے ٹیلی کمیونیکیشن، الیکٹریکل گڈز، کنسٹریکشن اور آئی ٹی کی 14 مقامی کمپنیوں میں سرمایہ کاری کی۔
جولائی میں سب سے زیادہ یعنی 99کمپنیاں لاہور میں رجسٹرڈ ہوئیں جبکہ کراچی میں 92، اسلام آباد میں 63، کمپنی رجسٹریشن آفس پشاور میں 23، ملتان میں 24، فیصل آباد میں 10 ، کوئٹہ اور سکھر میں 2، 2کمپنیاں رجسٹر ہوئیں۔ اعلامیے میں بتایا گیا کہ سب سے زیادہ 50کمپنیوں نے ٹریڈنگ کے شعبے میں رجسٹریشن حاصل کی جبکہ خدمات کے شعبے میں 31، تعمیرات کے شعبے میں 29، سیاحت کے شعبے میں 28، آئی ٹی میں 23 اور 17کمپنیاں زراعت کے شعبے میں رجسٹر ہوئیں۔