شہبازشریف سانحہ ماڈل ٹاؤن جے آئی ٹی کے سامنے پیش

جے آئی ٹی کے ممبران نے شہباز شریف کا بیان ریکارڈ کیا اور ایک گھنٹہ تک تفتیش کی


Numainda Express March 18, 2019
جے آئی ٹی کے ممبران نے شہباز شریف کا بیان ریکارڈ کیا اور ایک گھنٹہ تک تفتیش کی فوٹو:فائل

سانحہ ماڈل ٹاؤن کی تحقیقات کرنے والی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی ) کی طلبی پر سابق وزیراعلی پنجاب محمد شہبازشریف نے پیش ہو کر اپنا بیان ریکارڈ کرایا۔

سابق وزیر اعلیٰ شہبازشریف انتہائی سخت سکیورٹی میں چائلڈ پروٹیکشن بیورو پہنچے جہاں جے آئی ٹی کے ممبران نے ان کا بیان ریکارڈ کیا اور ایک گھنٹہ تک تفتیش کی۔ سانحہ ماڈل ٹاؤن کی تحقیقات کرنے والی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کی سربراہی آئی جی موٹروے پولیس اے ڈی خواجہ کررہے ہیں۔

سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس کے مدعی جواد حامد بھی جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوئے اور بیان ریکارڈ کرایا۔ انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں انصاف کی پوری امید ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں