عالمی بینک کا حکومت کی معاشی پالیسیوں پر اعتماد کا اظہار

پاکستان میں  منصوبوں کی تکمیل میں فنڈز کی کمی نہیں آنے دیں گے، عالمی بینگ کے وفد کی وزیراعظم کو یقین دہانی


ویب ڈیسک March 18, 2019
مختلف منصوبوں میں پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتے ہیں، وفد عالمی بینک

عالمی بینک نے حکومت پاکستان کی موجودہ معاشی پالیسیوں پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق وزیراعظم عمران خان سے عالمی بینک کے اعلی سطحی وفد نے ملاقات کی جس میں امریکا میں ورلڈ بینک کے نمائندے اور پاکستانی ٹیم کے سربراہ سمیت دیگر حکام بھی شریک تھے۔

ذرائع کے مطابق عالمی بینک کے وفد نے حکومت پاکستان کی موجودہ معاشی پالیسیوں پر اعتماد کا اظہار کیا اور وزیراعظم کو ملک میں جاری منصوبوں میں مالی معاونت کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ عالمی بینک منصوبوں کی تکمیل میں فنڈز کی کمی نہیں آنے دے گا، عالمی بینک مختلف منصوبوں میں پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتا ہے۔

اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے عالمی بینک کے وفد کی پیشکش کا خیر مقدم کیا، اور کہا کہ پاکستان سرمایہ کاری کے لیے آئیڈیل ملک بن چکا ہے، جب کہ ترقیاتی منصوبے مکمل ہونے سےخوشحالی اور اعتماد سازی کو فروغ ملے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں