بدین چوکیدار کو نامعلوم افراد نے پھانسی دے دی

پولیس نے لاش کو سول اسپتال لایا جہاں ڈاکٹروں نے پوسٹ مارٹم کرکے لاش ورثا کے حوالے کردی۔


Express News Desk August 08, 2013
پولیس نے لاش کو سول اسپتال لایا جہاں ڈاکٹروں نے پوسٹ مارٹم کرکے لاش ورثا کے حوالے کردی۔ فوٹو: فائل

ڈیکوریشن کی دکان پر کام کرنے والا 40 سالہ چوکیدار کو نامعلوم افرادنے گردن میں رسہ ڈال کر قتل کردیا۔

تفصیلات کے مطابق کھوسکی روڈ پر واقع شکیل ادیجو کی ڈیکوریشن کی دکان پر کام کرنے والا 40سالہ چوکیدار صدیق ادیجو کو رات کو نامعلوم افراد نے گردن میں رسہ ڈال کر قتل کردیا۔

ملزم فرار، صبح دکان کے ملازم کی نشاندہی پر پولیس کو اطلاع دی گئی ، پولیس نے لاش کو سول اسپتال لایا جہاں ڈاکٹروں نے پوسٹ مارٹم کرکے لاش ورثا کے حوالے کردی جبکہ کے اس واقعے کا مقدمہ درج نہ ہوسکا، قتل ہونے والا صدیق ادیجو بدین کے وارڈ نمبر 5کا رہائشی تھا اور کافی عرصے سے ڈیکوریشن کی دکان پر چوکیداری کرتا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں