انسداد پولیو مہم کے دوران غفلت برداشت نہیں کی جائیگی فیاض عباسی

پاکستان دنیابھر میں پانچویں نمبر پر ، رواں سال اب تک 58 کیسزسامنے آچکے ،ڈاکٹر میمن


Nama Nigar August 08, 2013
فیاض عباسی نے اجلاس کو بتایا کہ پاکستان پولیو کیسز میں پانچویں نمبر پر ہے اور 2013 میں اب تک 58 کیسزرپورٹ ہوئے ہیں۔فوٹو: فائل

ڈپٹی کمشنر مٹیاری فیاض حسین عباسی کی زیر صدارت انسداد پولیو مہم کے حوالے سے ان کے دفتر میں متعلقہ افسران کا اجلاس منعقد ہوا جس میں اسسٹنٹ کمشنرز، ٹی ایم اوز نے شرکت کی۔

ضلع مٹیاری کے فوکل پرسن ڈاکٹر غلام رسول میمن نے ڈی سی مٹیاری کو انسداد پولیو مہم کی کامیابی اور موجودہ صورتحال سے متعلق تفصیلات بتائی۔ انھوں نے اجلاس کو بتایا کہ پاکستان پولیو کیسز میں پانچویں نمبر پر ہے اور 2013 میں اب تک 58 کیسزرپورٹ ہوئے ہیں۔



انھوں نے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ضلع مٹیاری پچھلے 12 برسوں سے پولیو سے پاک رہا ہے۔ اس موقع پر ڈی سی مٹیاری نے افسران پر زور دیا کہ وہ ان اجلاسوں کو محض معمول نہ سمجھیں اور انسداد پولیو مہم کے دوران کوئی بھی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی کیوں کہ یہ عوامی خدمت کا معاملہ ہے۔

انھوں نے اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایت کی کہ جن علاقوں میں برساتی پانی موجود ہے وہاں اسپرے کرائیں۔ ڈی ایچ او حسن مراد شاہ، ایم ایس مٹیاری مظفر حسین سمو، اے ڈی سی ون مٹیاری اور دیگر متعلقہ افسران نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں