کرتارپور راہداری پاک بھارت تکنیکی ماہرین کا اجلاس آج ہوگا

توقع ہے کہ گورو نانک دیو جی کے 550 ویں جنم دن کے موقع پر کرتارپور راہداری کی تعمیرکا پہلا مرحلہ مکمل ہوجائے گا


March 19, 2019
توقع ہے کہ گورو نانک دیو جی کے 550 ویں جنم دن کے موقع پر کرتارپور راہداری کی تعمیرکا پہلا مرحلہ مکمل ہوجائے گا (فوٹو: فائل)

لاہور: کرتارپور راہداری منصوبے کے حوالے سے پاک بھارت ماہرین کا پہلا باضابطہ اجلاس آج 19 مارچ کو کرتارپور زیرولائن پر ہوگا، دونوں ممالک کے تکنیکی ماہرین راہداری کی تعمیر کے تکنیکی پہلوؤں کے بارے میں ایک دوسرے سے معلومات شیئر کریں گے۔

ایکسپریس کے مطابق پاک بھارت تکنیکی ماہرین میں ملاقات کا فیصلہ 14 مارچ کو بھارت کے اٹاری بارڈر پر پاکستان اور بھارت کے حکام کے پہلے اجلاس میں کیا گیا تھا۔ ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل کے مطابق 19 مارچ کو ہونے والے اجلاس میں راہداری کی تعمیر میں مصروف مختلف شعبوں کے ماہرین شریک ہوں گے۔

کرتارپور راہداری کا 4 کلومیٹر طویل حصہ پاکستان تعمیر کررہا ہے جس کا تقریبا 50 فیصد کام مکمل ہوچکا ہے جبکہ زیرو لائن سے ڈیرہ بابانانک تک کے حصے کی تعمیر بھارت کررہا ہے۔بھارت کی طرف سے زیرولائن پر پسینجر ٹرمینل تعمیرکیا جارہا ہے جس پر 190 کروڑ روپے لاگت آئے گی۔

کرتارپور راہداری کے حوالے سے پاک بھارت حکام کا دوسرا اہم اجلاس دو اپریل کو لاہور کے واہگہ بارڈر پر ہوگا۔ توقع کی جارہی ہے کہ گورو نانک دیو جی کے 550 ویں جنم دن کے موقع پر کرتارپور راہداری کی تعمیرکا پہلا مرحلہ مکمل ہوجائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں