ضلع کرمنل ٹرائل کورٹ تشکیل 3 ماہ میں مقدمات نمٹانے کا حکم

ضلع کے فرسٹ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کوماڈل کورٹ کے لیے نامزد کردیا گیا۔


Staff Reporter March 19, 2019
سول،فیملی،دیوانی مقدمات کے لیے بھی ماڈل کورٹس بنائیں گے،ہائی کورٹ۔ فوٹو : فائل

PESHAWAR: نیشنل جوڈیشل پالیسی میکنگ کمیٹی کی سفارشات کے تحت ہائی کورٹ نے ہر ضلع میں ایک ماڈل کرمنل ٹرائل کورٹ تشکیل دیتے ہوئے 3 ماہ میں تمام مقدمات نمٹانے کا حکم دیدیا۔

نیشنل جوڈیشل پالیسی میکنگ کمیٹی کی سفارشات کے تحت قتل اورمنشیات کے پرانے مقدمات نمٹانے کے لیے بڑا اقدام سامنے آگیا،ہائی کورٹ نے ہر ضلع میں ایک ماڈل کرمنل ٹرائل کورٹ تشکیل دیدی۔

ہائی کورٹ کے اعلامیے کے مطابق ماڈل کورٹس صرف قتل اور منشیات کے پرانے مقدمات روزانہ کی بنیاد پر سنیں گئے، ہر ضلع کا فرسٹ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ماڈل کورٹ کے لیے نامزد کیا گیا ہے، ٹنڈو محمد خان میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ہی ماڈل کورٹ چلائیں گے۔

ہائی کورٹ نے ماڈل کورٹس کو 3 ماہ میں تمام مقدمات نمٹانے کا حکم دیا ہے،ہائی کورٹ نے تمام ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کو مقدمات ماڈل کورٹس منتقل کرنے کی ہدایت کردی،ہائی کورٹ کے مطابق مستقبل میں سول، فیملی اور دیوانی مقدمات کے لیے بھی ماڈل کورٹس بنائیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں