پاکستان میں پیچیدہ امراض قلب کا علاج موجود ہے ڈاکٹرحمید اللہ

کراچی سمیت ملک بھراوردنیا بھرمیں ڈاکٹرزاپنے پیشہ وارانہ فرائض انجام دے رہے ہیں، پاکستانی ماہرین صحت


Tufail Ahmed March 19, 2019
کراچی سمیت ملک بھراوردنیا بھرمیں ڈاکٹرزاپنے پیشہ وارانہ فرائض انجام دے رہے ہیں، پاکستانی ماہرین صحت۔ فوٹو: فائل

ISLAMABAD: قومی ادارہ امراض قلب کے ایڈمنسٹریٹرڈاکٹرحمید اللہ ملک نے کہا ہے کہ پاکستان میں بہترین کارڈیالوجسٹ موجود ہیں جو امراض قلب کے پیچیدہ نوعیت کاکامیابی سے علاج کررہے ہیں۔

نواز شریف کی جانب سے اپنا علاج بیرون ملک کرائے جانے کی تجویز پر پاکستان کے ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ پاکستان کے ڈاکٹرزدنیا بھر میں اپنے پیشہ وارانہ فرائض انجام دے کرملک کا نام روشن کررہے ہیں۔ ایٹمی سائنسداں ڈاکٹر عبدالقدیرخان، پروفیسرادیب الحسن رضوی سمیت دیگر اہم شخصیات پاکستان میں ہی علاج کرانے کو ترجیحی دیتی ہیں، ڈاکٹر عبدالقدیرخان نے اپنا علاج کراچی میں آغاخان اسپتال میں کرایا تھا جوکامیاب رہا۔

نوازشریف کے بیرون ملک علاج کرانے کی ضد پر پاکستانی ماہرین صحت نے بتایا کہ کراچی سمیت ملک بھراوردنیا بھرمیں ڈاکٹرزاپنے پیشہ وارانہ فرائض انجام دے رہے ہیں۔

قومی ادارہ امراض قلب کے ایڈمنسٹریٹرڈاکٹرحمید اللہ ملک نے ''ایکسپریس'' کو بتایا کہ پاکستان میں بہترین کارڈیالوجسٹ موجود ہیں جو امراض قلب کے پیچیدہ نوعیت کاکامیابی سے علاج کررہے ہیں اورامراض قلب کے علاج جو تیکنیک دنیا بھرمیں مستعمل ہے وہی تیکنیک کراچی سمیت ملک کے بڑے اسپتالوں میںکامیابی سے استعمال کی جارہی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں