ٹیکس قوانین اور پالیسیوں کو سہل بنایا جارہا ہے چیئرمین ایف بی آر

ایف بی آرمیں ایک بڑے اصلاحاتی ایجنڈے کو حتمی شکل دیدی گئی ہے، محمد جہانزیب خان


Staff Reporter March 19, 2019
ایف بی آرمیں ایک بڑے اصلاحاتی ایجنڈے کو حتمی شکل دیدی گئی ہے، محمد جہانزیب خان۔ فوٹو: فائل

ISLAMABAD: چئیرمین ایف بی آر محمد جہانزیب خان نے کہا ہے کہ ٹیکس قوانین اور پالیسیوں کو سہل بنایا جارہا ہے۔

کراچی چیمبر آف کامرس میں تاجروں سے خطاب کے دوران کہا کہ چئیرمین ایف بی آر محمد جہانزیب خان نے کہا ہے کہ ایف بی آرمیں ایک بڑے اصلاحاتی ایجنڈے کو حتمی شکل دیدی گئی ہے جس میں انفارمیشن و کمیونی کیشن ٹیکنالوجی)پر بھاری سرمایہ کاری کی جائے گی تاکہ ٹیکس دہندگان اور ٹیکس جمع کرنے والوں کو آپس میں جوڑنے کے لیے ایسا انٹر فیس بنایا جائے جس کے ذریعے انسانی رابطے کو کم سے کم کیا جاسکے۔

انہوں نے بتایا کہ ٹیکس قوانین اورپالیسیوں کو سہل بنانے پر بھی کام جاری ہے اور اگلے 10سالوں کے لیے ٹیکس کے اصولوں کو وضع کرنے کے لیے روڈمیپ پر بھی کام ہورہا ہے جسے مدنظر رکھتے ہوئے ٹیکس عائدکیے جائیں گے جبکہ باالواسطہ اور بلاواسطہ ٹیکسوں کے درمیان توازن پیدا کرنے کے لیے روڈ میپ تیار کیا جارہاہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں