اسد عمر نے الیکشن میں کالعدم تنظیموں کی حمایت کا الزام مسترد کردیا

جن تنظیموں نے الیکشن میں میری حمایت کی وہ خود دہشت گردی کا شکار رہی ہیں، وزیر خزانہ


ویب ڈیسک March 19, 2019
جن تنظیموں نے الیکشن میں میری حمایت کی وہ خود دہشت گردی کا شکار رہی ہیں، وزیر خزانہ فوٹو:فائل

وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے الیکشن میں کالعدم تنظیموں کی حمایت کا الزام مسترد کردیا۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خزانہ اسد عمر نے اپوزیشن رہنما بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے الیکشن میں کالعدم تنظیموں کی حمایت لینے کا الزام مسترد کردیا۔

اسد عمر نے کہا کہ جن تنظیموں نے الیکشن میں میری حمایت کی وہ خود دہشت گردی کا شکار رہی ہیں، ملک میں بہت عرصے تک یہ بہانے بازی ہوچکی کہ خود حکومت کے مزے کرو اور خرابی فوج پر ڈال دو کہ وہ نہیں مان رہی۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت کالعدم جماعتوں کے حامی وزرا کو پارٹی سے نکالے، بلاول بھٹو زرداری

وزیر خزانہ نے کہا کہ ہمیں معیشت کو زیادہ سے زیادہ کھلی اور شفاف بنانا ہوگا، ہم جتنا پارلیمنٹ اور احتساب اداروں کو مضبوط کریں گے اتنا ہی ہمارے لئے کافی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایف بی آر میں اصلاحات پر کافی کام ہو چکا ہے اور ہو بھی رہا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے تین وزرا پر کالعدم جماعتوں کے حامی ہونے کا الزام لگاتے ہوئے پی ٹی آئی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ کالعدم جماعتوں کے حامی وزرا کو پارٹی سے نکالا جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں