ایک لاکھ انگوٹھوں کی روزانہ شناخت کاسافٹ ویئرتیار

انگوٹھے کی شناخت کے نرخ10روپے مقررہے جوالیکشن ٹریبونل کے ذریعے نادراوصول کرے گی


این این آئی August 08, 2013
انگوٹھے کی شناخت کے نرخ10روپے مقررہے جوالیکشن ٹریبونل کے ذریعے نادراوصول کرے گی فوٹو: فائل

GILGIT/GAKHUCH: نادرانے ایک لاکھ انگوٹھوں کی روزانہ شناخت کاسافٹ ویئرتیار کرلیاتاکہ انگوٹھوں کی شناخت کے حوالے سے شفاف عمل کو فوری طور پر یقینی بنایاجا سکے۔

چیئرمین نادراطارق ملک نے بتایاکہ اس سے قبل نادراکے پاس100انگوٹھوں کے نشانات فی دن جانچ پڑتال کی استطاعت تھی جسے ہم بڑھاکرایک لاکھ پرلے گئے ہیں۔



الیکشن ٹریبونل نے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 258اورسندھ اسمبلی کے حلقے پی ایس114کے حوالے سے حکم جاری کیااورعدالتی حکم ملنے پرہم فوری ان حلقوں میں ڈالے جانیوالے ووٹوں کے انگوٹھے کے نشانات کی تصدیق کاکام کردینگے ،ہم ایک ضابطہ اخلاق بنارہے ہیں جس کے تحت ارکان پارلیمنٹ کو پابندکیاجائے گاکہ وہ120دن تک نادراہیڈکوارٹرتشریف نہ لائیں،فی انگوٹھے کی شناخت کانرخ 10روپے مقررکیاگیاہے جوکہ الیکشن ٹریبونل کے ذریعے نادراوصول کرے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |