سركاری فوج نے مليشيا سے100 ٹینک اور26 ميزائل لانچرچھين لئےليبيا

انقلابيوں كے خلاف آپريشن كے دوران ان كے ليڈر خالد ابراہيم كربلا سميت 14 افرادگرفتارکئے گئے۔


August 25, 2012
انقلابيوں كے خلاف آپريشن كے دوران ان كے ليڈر خالد ابراہيم كربلا سميت 14 افراد كو گرفتاركرليا گيا. فوٹو: اے ایف پی

ليبيا کیی سیکیورٹی فورسز نے كار بم دھماكوں میں ملوث افراد كے خلاف آپريشن كے دوران سابق صدر كرنل قذافی کی حامی مليشيا کے 100 ٹينک اور26 ميزائل لانچر قبضے ميں لے ليے،کارروائی میں ایک شخص ہلاک اور8زخمی بھی ہوئے


وزارت داخلہ کے ترجمان عبدالمنعم الحر نے میڈیا كو بتايا كہ اتوار كو ہونے والے دو كار بم دھماكوں میں ملوث افراد کی تلاش كے دوران سيكورٹی اداروں نے دارالحكومت طرابلس سے 60 كلوميٹر جنوب مشرق ميں واقع شہر ترحونہ كے قريب بيركس ميں انقلابی كے نام سے قائم سابق صدر معمر قذافی كے حامی مليشيا کے 100 ٹينكوں اور 26 ميزائل لانچروں سميت بھاری مقدار ميں اسلحہ قبضے ميں لے ليا ہے۔ انقلابيوں كے خلاف آپريشن كے دوران ان كے ليڈر خالد ابراہيم كربلا سميت 14 افراد كو گرفتارکرلیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں