ملک میں کرپشن کے بعد بے روزگاری سب سے بڑا مسئلہ ہے ڈی جی نیب بلوچستان

حکومت کو تاجر برادری کے لیے کاروبار کو آسان بنانا ہوگا، عابد جاوید


ویب ڈیسک March 19, 2019
آنے والی نسل ہم سے بہتر سوچ کی حامل ہے، ڈی جی نیب بلوچستان فوٹو: فائل

ڈائریکٹر جنرل نیب بلوچستان عابد جاوید کا کہنا ہے کہ ملک میں کرپشن کے بعد بے روزگاری سب سے بڑا مسئلہ ہے۔

نیب بلوچستان کوئٹہ آفس میں منعقدہ تقریب سے خطاب کے دوران ڈائریکٹر جنرل نیب بلوچستان عابد جاوید نے کہا کہ ملک میں کرپشن کے بعد بے روزگاری سب سے بڑا مسئلہ ہے، حکومت کو سرکاری اور نجی شعبہ میں روزگار کے مواقع پیدا کرنا ہوں گے، آنے والی نسل ہم سے بہتر سوچ کی حامل ہے لیکن ہمارے ہاں ہیومن ریسورس کا فقدان ہے۔

عابد جاوید نے مزید کہا کہ حکومت کو تاجر برادری کے لیے کاروبار کو آسان بنانا ہوگا، حکومت قانون سازی میں تاجر برادری کو بھی شامل رکھے، تاجر برادری معیار پر کوئی سمجھوتہ نہ کریں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں