آرمی چیف سے بحرین نیشنل گارڈز کے کمانڈر کی ملاقات فوجی تعاون بڑھانے پر اتفاق
جنرل شیخ محمد بن عیسی بن سلمان الخلیفہ نے علاقائی امن و استحکام میں پاکستان کے مثبت کردار کو سراہا۔
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے بحرین نیشنل گارڈز کے کمانڈر نے ملاقات کی اور باہمی دلچسپی کے پیشہ ورانہ امور پر بات چیت کی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق بحرین کی نیشنل گارڈز کے کمانڈر جنرل شیخ محمد بن عیسیٰ بن سلمان الخلیفہ نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی۔
ملاقات میں باہمی دلچسپی کے پیشہ ورانہ امور اور علاقائی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ دونوں اطراف نے باہمی فوجی تعاون مزید بڑھانے پر اتفاق کیا۔ مہمان جنرل شیخ محمد بن عیسیٰ بن سلمان الخلیفہ نے علاقائی امن و استحکام میں پاکستان کے مثبت کردار کو بھی سراہا۔