وفاقی کابینہ کا اجلاس شہدائے نیوزی لینڈ کے لئے دعائے مغفرت

حکومت پاکستان شہدائے کرائسٹ چرچ کے خاندانوں کے غم میں برابر کی شریک ہے، وزیراعظم

وزیراعظم اور وفاقی کابینہ کی جانب سے کرائسٹ چرچ دہشت گردی واقعے کی مذمت کی گئی۔ فوٹو:سوشل میڈیا

وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ کی مساجد پر حملے میں شہید نمازیوں کے لیے دعائے مغفرت کی گئی۔


ایکسپریس نیوزکے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا، جو 4 گھنٹے تک جاری رہا، اجلاس میں وزیراعظم اور وفاقی کابینہ کی جانب سے کرائسٹ چرچ دہشت گردی واقعے کی مذمت اور سانحے میں شہید ہونے والے افراد کے لیے دعائے مغفرت کی گئی، وزیراعظم کا کہنا تھا کہ حکومت پاکستان شہداء کے خاندانوں کے غم میں برابر شریک ہے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں 30 نکاتی ایجنڈا پر غور اور ملکی مجموعی سیاسی صورتحال کا جائزہ لیا گیا جبکہ کابینہ نے ملکی سیکیورٹی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ اجلاس میں مختلف اداروں کے سربراہان کی تقرریوں اور پاکستان کے مختلف ممالک کے ساتھ منصوبوں کے مفاہمتی یاداشتوں کی بھی منظوری دی گئی۔
Load Next Story