علی ظفر کے ہتک عزت کیس میں میشا شفیع سے جواب طلب

عدالت نے موقف سننے کے بعد کیس کی سماعت 22 مارچ تک ملتوی کر دی


سٹی رپورٹر March 19, 2019
عدالت کیس کا ایک ماہ میں فیصلہ کرے، علی ظفر فوٹو:فائل

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے گلوکار علی ظفر کی جانب سے میشا شفیع کیخلاف دائر ہتک عزت کے دعوٰی پر میشا شفیع کے وکلا سے جواب طلب کر لیا۔

سیشن عدالت میں علی ظفر کی جانب سے میشا شفیع کے خلاف ہرجانہ کیس کے جلد فیصلے کے لئے دائر درخواست کی سماعت ہوئی۔ علی ظفر نے موقف اختیار کیا کہ ایک سال سے کیس زیر سماعت ہے اور میشا شفیع فضول درخواستیں دے کر اور مختلف طریقوں سے کیس کو التوا کا شکار کر رہی ہیں اس لئے استدعا ہے کہ عدالت کیس کا ایک ماہ میں فیصلہ کرے۔ عدالت نے میشا شفیع کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کیس کی سماعت 22 مارچ تک ملتوی کر دی۔

یہ بھی پڑھیں: جنسی ہراسانی الزام؛ علی ظفر نے میشا شفیع کے خلاف ایک اور درخواست دائر کردی

واضح رہے کہ میشا شفیع نے علی ظفر پر ہراساں کرنے کے الزامات عائد کیے تھے جس پر علی ظفر نے ان کے خلاف ہتک عزت کا دعوٰی دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ میشا شفیع کے جھوٹے الزامات سے ان کی ساکھ کو نقصان پہنچا۔ عدالت میشا شفیع کو سو کروڑ ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں