مودی سرکارتعلیم یافتہ کشمیری نوجوانوں کو بندوق اٹھانے پر مجبورکررہی ہے محبوبہ مفتی

پوچھ گچھ کے نام گھروں سے اٹھائے جانے والے نوجوانوں کو تابوت میں واپس بھیجا دیا جاتا ہے، سابق وزیراعلیٰ مقبوضہ کشمیر


ویب ڈیسک March 19, 2019
پوچھ گچھ کے نام گھروں سے اٹھائے جانے والے نوجوانوں کو تابوت میں واپس بھیجا دیا جاتا ہے، محبوبہ مفتی

سابق وزیراعلی مقبوضہ کشمیرمحبوبہ مفتی کا کہنا ہے کہ مودی سرکار کی طاقت پر مبنی پالیساں تعلیم یافتہ کشمیری نوجوانوں کو بندوق اٹھانے پر مجبور کر رہی ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سابق وزیراعلی مقبوضہ کشمیرمحبوبہ مفتی کا کہنا تھا کہ آزادی کی جنگ میں کشمیریوں نے بے شمار مصیبتیں برداشت کی ہیں، پوچھ گچھ کے نام پر گھروں سے اٹھائے جانے والے کشمیری نوجوانوں کو تابوت میں واپس بھیجا جاتا ہے۔

محبوبہ مفتی کا کہنا تھا کہ وطن پرستی کے جنون کے مظاہرے کے لئے کشمیر کو استعمال کرنا بند کیا جانا چاہیے، مودی سرکار کی طاقت پر مبنی پالیساں تعلیم یافتہ کشمیری نوجوانوں کو بندوق اٹھانے پر مجبور کر رہی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں