نواز شریف اور ذوالفقار کھوسہ کے تعلقات بحال

تمام اختلافات کو زیر بحث لایا گیا ، جسکے بعد کھوسہ نے نواز شریف سے کہا میں مسلمی لیگی تھا اور ہمیشہ رہوں گا۔


August 25, 2012

سردارذوالفقار کھوسہ کی نواز شریف سےملاقات ہوئی ،ذوالفقار کھوسہ کا کہناہے کہ مرتے دم تک مسلم لیگی رہوں گا،نواز شریف کا کہنا ہے کہ ذوالفقار کھوسہ ن لیگ کےسینئررہنما اور اثاثہ ہیں۔

وہ لاہور میں دونوں لیڈروں کے درمیان ہونے والی میٹنگ پر میڈیا سے بات کررہے تھے۔

کھوسہ نے وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف کے ساتھ اختلافات کی بنیاد پر تمام جماعتی عہدوں سے استعفی دیدیا تھا ، جبکہ انکے بیٹے دوست محمد کھوسہ نے بھی اپنا استعفی جمع کرادیا تھا۔

سرور نے میڈیا کو بتایا کہ تمام اختلافات کو زیر بحث لایا گیا ، جسکے بعد کھوسہ نے نواز شریف سے کہا میں مسلمی لیگی تھا اور ہمیشہ رہوں گا۔

انہوں نے بتایا کہ وزیراعلی پنجاب شہباز شریف نے انکا ایڈوائزر کی حیثیت سے استعفی قبول نہیں کیا تھا۔

دوست محمد کھوسہ کے استعفے کے بارے میں بات کرتے ہوئے سرور نے کہا ، وہ سردار کے بیٹے ہیں ، اور کھوسہ انکے بھائی کی طرح ہیں ، انہوں نے مزید کہا کہ سردار صاحب نہایت قابل احترام ہیں ، وہ ہمارے بڑے بھی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں