بان کی مون دو روزہ دورے پر13اگست کو پاکستان پہنچیں گے

بان کی مون قیام کے دوران پولیوکے خاتمے اور تعلیم کے فروغ خاص طورپرخواتین کی تعلیم کیلیے اقدامات پرتبادلہ خیال کرینگے


Khususi Reporter August 08, 2013
بان کی مون قیام کے دوران پولیوکے خاتمے اور تعلیم کے فروغ خاص طورپرخواتین کی تعلیم کیلیے اقدامات پرتبادلہ خیال کرینگے فوٹو: فائل

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بانکی مون 13 اگست کو پاکستان کے دو روزہ دورے پراسلام آباد پہنچ رہے ہیں۔

اپنے قیام کے دوران وہ پاکستانی قیادت سے پولیوکے خاتمے اور تعلیم کے فروغ خاص طورپرخواتین کی تعلیم کیلیے اقدامات پرتبادلہ خیال کرینگے۔ توقع ہے کہ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل صدر،وزیراعظم اورامورخارجہ اور قومی سلامتی کے بارے میں وزیراعظم کے مشیر،اسپیکرقومی اسمبلی،خواتین ارکان پارلیمنٹ اوردوسرے اعلیٰ حکام سے ملاقاتیںکرینگے۔ ذرائع کے مطابق بانکی مون چودہ اگست کو وزیراعظم نوازشریف سے ملاقات کریں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں