وزیراعظم نے پنجاب میں صحت اور تعلیم کی براہ راست مانیٹرنگ سے وزیراعلیٰ کو الگ کردیا

وزیراعظم عمران خان نے خود پنجاب میں صحت اور تعلیم کی براہ راست مانیٹرنگ شروع کردی، ذرائع


ویب ڈیسک March 19, 2019
صوبے کی صحت اور تعلیم میں ترقیاتی کاموں کی رپورٹ وزیراعظم کو بھجوائی جائے گی، ذرائع۔ فوٹو:فائل

DUBAI: وزیراعظم عمران خان نے پنجاب میں صحت اور تعلیم کی براہ راست مانیٹرنگ شروع کردی اور نئے نظام میں وزیراعلیٰ اور وزرا کو مانیٹرنگ کے نظام سے علیٰحدہ رکھا ہے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق وزیراعظم عمران خان نے پنجاب میں صحت اور تعلیم کی براہ راست مانیٹرنگ شروع کردی ہے اور متعلقہ محکموں کے سیکرٹریز کو اچانک اسپتالوں اور اسکولوں میں چھاپے مارنے کی ہدایت کی ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے حالیہ دورہ لاہور میں اجلاس کے دوران بیورو کریسی کو نئی ذمہ داریاں سونپیں، اور نئے نظام میں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور وزرا کو مانیٹرنگ کے نظام سے علیٰحدہ رکھا ہے، صحت اور تعلیم میں ترقیاتی کاموں کی رپورٹ وزیراعظم کو بھجوائی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق سیکرٹریز اسپتالوں اور اسکولوں کی مانیٹرنگ خود کرکے وزیراعظم کو رپورٹ دیں گے، اس حوالے سے جاری مراسلے میں عوام کو معیاری سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ سیکریٹریز ڈویژن کی سطح پر ایک ایک مرتبہ دورہ کریں اور اس کی ترقی کی رپورٹ مرتب کریں، متعلقہ ماہانہ رپورٹ وزیراعظم اور وزیراعلیٰ ہاؤس کو دی جائے گی، چیف سیکرٹری پنجاب اور سیکرٹری وزیراعلیٰ پنجاب اس ما نیٹرنگ پر ایکشن لیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں