نواز شریف سے ذوالفقار کھوسہ کی ملاقات گلے شکوے دور

سردارذوالفقارکھوسہ نے کہا کہ وہ مسلم لیگی ہیں اورہمیشہ رہیں گے


August 25, 2012
سردارذوالفقارکھوسہ نے کہا کہ وہ مسلم لیگی ہیں اورہمیشہ رہیں گے، فوٹو : فائل

مسلم لیگ(ن) کے صدرنوازشریف سے ملاقات کے بعد ناراض لیگی رہنما سردار ذوالفقار کھوسہ نے پارٹی قیادت سے اپنی ناراضی ختم کردی۔ وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف ،چوہدری نثارعلی خان، ، راناتنویر اور راجہ اشفاق سروربھی ملاقات میں موجودتھے


میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے راجہ اشفاق سرورنے کہا کہ ملاقات میں تمام اختلافی امورپربات چیت ہوئی اس دوران سردارذوالفقارکھوسہ نے کہا کہ وہ مسلم لیگی ہیں اورہمیشہ رہیں گے


انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے سردارذوالفقارکھوسہ کا وزیراعلیٰ کے سینئرمشیرکی حیثیت سے استعفیٰ قبول نہیں کیا تھا۔


دوست محمد کھوسہ کے استعفے کے بارے میں بات چیت کرتے ہوئے راجہ اشفاق سرور نے کہا سردار صاحب قابل احترام اور ہمارے بھائیوں کی طرح ہیں


سردارذوالفقارکھوسہ نے دوست محمد کھوسہ کی پارٹی قیادت سے اختلاف کے بعداپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا.

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں