
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ حکومت آئینی اورجمہوری حق استعمال کرنے والوں پر تشدد کر رہی ہے جب کہ جنونی اور انتہاپسند قوتوں کے سامنے ہتھیار ڈال رکھے ہیں، میں کالعدم تنظیموں کے خلاف آواز اٹھا رہا ہوں، میں مطالبہ کررہا ہوں کہ حکومت کالعدم تنظیموں کے خلاف کارروائی کریں، میں ان وزرا کی بات کر رہا ہوں جن کا ان تنظیموں کے ساتھ تعلق ہے، میرے کھانے اور دھوبی کے بل کو بھی نکال لیا جاتا ہے، اگر ہمت ہے تو احسان اللہ احسان پر بھی جے آئی ٹی بنائیں، ہمیں بلایا ہے تو دہشت گردوں کی مالی معاونت کرنے والوں کو بھی بلائیں۔ کالعدم تنظیموں کے رہنماؤں کو اس لئے حراست میں لیا گیا کہ بھارتی طیارے انہیں اڑا نہ دیں۔ حکومت کیسے کالعدم جماعتوں کی حمایت کرنے والوں کو اپنی کابینہ میں شامل کرسکتی ہیں۔
اس سے قبل بلاول بھٹو زرداری نے نیب عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ نیب کوپیپلزپارٹی کا مینڈیٹ چوری کرنے کیلئے بنایا گیا، پیپلزپارٹی نے نیب قوانین میں تبدیلی نہیں کی، یہ ہماری غلطی تھی، مستقبل میں آئین سے آمرکا ہرقانون نکال دیں گے، آج جس کمپنی کیس میں بلایا گیا، میں اس وقت ایک سال سےبھی کم عمرتھا، میرا احتساب ایک سال سے کم عمر سے کیا جارہا ہے۔
کالعدم تنظیموں کے رہنماؤں کو اس لئے حراست میں لیا گیا کہ بھارتی طیارے انہیں اڑا نہ دیں، بلاول
— Express News (@ExpressNewsPK) March 20, 2019
مزید ویڈیوز دیکھیں: https://t.co/ptW8gC4xDR pic.twitter.com/wKMJRQEvgE
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ جب کالعدم تنظیموں کے خلاف بات کرتے ہیں توہمیں نوٹس ملتے ہیں، ہم بینظیرکے جیالے ہیں ان نوٹسزسے نہیں ڈرتے اورکالعدم تنظیموں کے خلاف آوازبلند کرتے رہیں گے۔
بلاول بھٹوزرداری نے کہا کہ کٹھ پتلی حکومت کوللکارتے رہیں گے، حکومت 3 وزراکووفاقی کابینہ سےفارغ کرے، ملک میں سیاسی بحران کے خلاف آواز اٹھارہا ہوں، ہم نے ہرآمریت کا مقابلہ کیا، کٹھ پتلی حکومت کا بھی مقابلہ کریں گے، بھٹو کا وعدہ نبھائیں گے، پاکستان کوبچائیں گے۔
پیشی سے قبل سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپرپیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے شاعرانہ انداز میں معروف شاعرحبیب جالب کی ایک نظم کے چند اشعارٹوئٹ کیئے تھے۔ بلاول کا کہنا تھا کہ میں بھی خائف نہیں تختہِ دارسے، میں بھی منصورہوں کہہ دواغیارسے، کیوں ڈراتے ہو زنداں کی دیوار سے، ظلم کی بات کو جہل کی رات کو، میں نہیں مانتا میں نہیں جانتا۔
میں بھی خائف نہیں تختہِ دار سے
— BilawalBhuttoZardari (@BBhuttoZardari) March 20, 2019
میں بھی منصور ہوں کہ دو اغیار سے
کیوں ڈراتے ہو زنداں کی دیوار سے
ظلم کی بات کو جہل کی رات کو
میں نہیں مانتا میں نہیں جانتا
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔