کراچی کا کوئی علاقہ دہشت گردوں سے محفوظ نہیں فاروق ستار

دہشتگردی کیخلاف حکومت اور اپوزیشن میں شامل تمام جماعتیں مل کر اپنا کردار ادا کریں


Staff Reporter August 08, 2013
تمام سیاسی جماعتیں اگر سر جوڑ کر نہ بیٹھیں تو کوئی محفوظ نہیں رہے گا، میڈیا سے گفتگو۔ فوٹو: فائل

متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما اور قومی اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ ملکی بقا اور سلامتی کو اس وقت انتہا پسندی اور دہشت گردی سے خطرہ ہے تمام سیاسی جماعتیں اگر اس مسئلے پر سر جوڑ کر نہ بیٹھیں تو کوئی محفوظ نہیں رہے گا کراچی کا کوئی علاقہ دہشت گردوں سے محفوظ نہیں۔

بیانات کی سیاست سے بہتر ہے کہ ہم اپنی ذمے داریاں نبھائیںاس وقت دہشت گردی سے بچائو کے لیے قومی پالیسی بنانے کی ضرورت ہے ۔



بدھ کو جناح گرائونڈ میں خدمت خلق فائونڈیشن کے سالانہ امدادی پروگرام میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے 5 برس قبل کراچی میں انتہا پسندوں کی موجودگی کی بات کی تھی جس پر سب نے مذاق اڑایا آج سب نے دیکھ لیا کہ کراچی کا کوئی علاقہ ان دہشت گردوں سے محفوظ نہیں ہے ۔ انھوں نے کہا کہ دہشت گردی کے مسئلے کو حل کرنے کے لیے ضروری ہے کہ حکومت اور اپوزیشن میں شامل تمام جماعتیں مل کر اپنا کردار ادا کریں اگر اس مسئلے کو حل نہیں کیا گیا تو پورے ملک پر دہشت گردوں کا قبصہ ہوگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں