
نیوزی لینڈ میں سانحہ کرائسٹ چرچ کے شہدا کی تدفین کا آغازہوگیا۔ لین وڈ میموریل پارک میں سیکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں دو شہدا خالد مصطفیٰ اور ان کے چودہ سالہ بیٹے حمزہ کی نمازجنازہ ادا کردی گئی۔
دونوں شہدا کی میتیں ایمبولینس میں لین وڈ پارک لائی گئیں۔ نیوزی لینڈ حکومت کی جانب سے تدفین کے موقع پر ورثا کے لئے خصوصی انتظامات کئے گئے جب کہ سیکیورٹی بھی انتہائی سخت رہی۔
نیوزی لینڈ کی فضا پانچ دن بعد بھی سوگوارہے اور شہدا کی یاد میں تعزیتی پھول رکھنے کا سلسلہ جاری ہے۔ امریکی اخبار نیو یارک ٹائمز نے شہدا کی فہرست بھی جاری کر دی ہے جن میں پاکستان، بھارت، بنگلادیش، فلسطین، مصر، فجی، متحدہ عرب امارات، نیوزی لینڈ فٹ بال ٹیم کے شہری اور کھلاڑی بھی شامل ہیں۔
اس خبرکوبھی پڑھیں:وزیراعظم نیوزی لینڈ کا جمعہ کو اذان ریڈیو اورٹیلی ویژن سے براہ راست نشر کرنے کا اعلان
واضح رہے کہ 15 مارچ کو نیوزی لینڈ کے شہرکرائسٹ چرچ میں سفید فام عیسائی دہشت گرد نے دومساجد میں فائرنگ کرکے 50 معصوم مسلمانوں کو شہید اورکئی افراد کو زخمی کردیا تھا جب کہ شہدا میں 9 پاکستانی بھی شامل ہیں۔
Burials begin for New Zealand mosque shooting victims https://t.co/7FNG35SQDQ by @TomLasseter @char_greenfield pic.twitter.com/C7Noo1YrtC
— Reuters (@Reuters) March 20, 2019
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔