لیاری بم دھماکا شہر کا امن تباہ کرنے کی سازش ہے اویس مظفر
انسانیت کے قاتل کسی رعایت کے مستحق نہیں، جلد کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا
صوبائی وزیر صحت و بلدیات سید اویس مظفر نے لیاری سمیت شہر میں ہونیوالے بم دھماکوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے شہر کا امن تباہ کرنیکی سازش قرار دیا ہے ۔
انسانیت کے قاتل کسی رعایت کے مستحق نہیں ، شہر کا امن و سکون تباہ کرنے والے شر پسند عناصر اپنی سازشوں میں کسی صورت میں کامیاب نہیں ہوسکیںگے اور انھیں جلد ہی کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔ بدھ کو اخبار نویسوں سے بات چیت کرتے ہوئے صوبائی وزیر نے کہا کہ انتخابات سے قبل ہی پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کے خلاف گھناؤنی سازش شروع کردی گئی تھی اور قیادت سے لے کر کارکنوں تک کو نشانہ بنایا گیا لیکن پیپلز پارٹی نے کبھی شر پسندوں سے سمجھوتہ کیا نہ ہی معصوم انسانوں کے قاتلوں سے کوئی سمجھوتہ ہوگا۔
ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ عید الفطر کی آمد سے قبل اس طرح کے دھماکوں کا مقصد شہریوں میں خوف وہراس پیدا کرنا ہے ۔ لیاری میں معصوم بچوں کو کھیلتے ہوئے دہشت گردی کا نشانہ بنانا انسانیت سوز اقدام ہے اور درندہ صفت دہشت گردوں کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا ۔ انھوں نے دھماکے میں ہلاک ہونے والے افراد کے لواحقین سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے اللہ تعالٰی سے دعا کی کہ وہ مرحومین کی مغفرت فرمائے اور انھیں اپنے جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے ۔ انھوں نے سیکریٹری صحت کو ہدایت کی کہ لیاری بم دھماکے میں زخمیوں کو بہتر علاج معالجے کی سہولتیں فراہم کی جائیں۔