بلال عباس خان کی ٹیلی فلم ’’لعل‘‘ کا ٹیزرجاری

بلال عباس خان نے ٹیلی فلم ’’لعل‘‘ کے ذریعے پاکستان نیوی کو خراج تحسین پیش کیا ہے


ویب ڈیسک March 20, 2019
بلال عباس خان نے ٹیلی فلم’’لعل‘‘کے ذریعے پاکستان نیوی کو خراج تحسین پیش کیاہے فوٹوانٹرنیٹ

نامورپاکستانی اداکار بلال عباس خان کی ٹیلی فلم ''لعل'' کا ٹیزر جاری کردیا گیا فلم میں بلال عباس نیوی آفیسر کے روپ میں نظر آئیں گے۔

ڈراما سیریل''چیخ'' ، ''بالا'' اور''اورنگ ریزا'' سے شہرت حاصل کرنے والے پاکستان شوبزانڈسٹری کے باصلاحیت اداکار بلال عباس خان کی ٹیلی فلم ''لعل'' کا ٹیزر جاری کردیا گیا۔ فلم غریب ماہی گیروں کی زندگی کے گرد گھومتی ہے جو نسل در نسل مچھلی پکڑنے کا کام کرتے ہیں ۔ ٹیزرکی ابتدا میں بلال عباس خان کا بچپن دکھایا گیا ہے جو اپنے والد کی طرح ماہی گیر نہیں بلکہ پڑھ لکھ کر نیوی آفیسر بننا چاہتا ہے اور اپنا خواب پورا کرنے میں کامیاب بھی ہوجاتا ہے۔

[instagram-post url="https://www.instagram.com/p/BvKPd8rgKuH/"]

بلال عباس خان نے اس فلم کے ذریعے پاکستان نیوی کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلم میں بہرام کا کردار اداکرنا میرے لیے اعزاز ہے۔

[instagram-post url="https://www.instagram.com/p/BvMTixgAlIT/"]

فلم میں بلال عباس خان کے والد کا کردار اداکار سلیم مراج نے نبھایا ہے جب کہ دیگرکاسٹ میں اداکارہ کبریٰ خان اورگوہر رشید شامل ہیں۔ ٹیلی فلم''لعل'' کی کہانی معروف مصنفہ عمیرہ احمد نے تحریر کی ہے جب کہ حسیب حسن نے فلم کی ہدایت کاری کے فرائض انجام دئیے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں