کینیڈا نے پاکستانی بچوں کو گود لینے پرپابندی عائد کردی

اچانک اٹھایا جانے والا یہ اقدام جولائی سے نافذ ہے ۔


August 08, 2013
اچانک اٹھایا جانے والا یہ اقدام جولائی سے نافذ ہے ۔ فوٹو: فائل

کینیڈا نے پاکستانی بچوں کوگود لینے پرپابندی عائد کردی جس سے کئی والدین اور علما پریشان ہوگئے۔

اخبار ٹورنٹواسٹار کے مطابق پاکستان سے بچوں کوگود لینے کا عمل کئی دہائیوں سے جاری تھا جسے اچانک جولائی میں روک دیا گیا۔ ناقدین کا کہنا ہے کہ اسلامی ولایت قانون کواس عمل میں رکاوٹ سمجھتے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق کینیڈا نے گود لینے اور سرپرستی کے اسلامی قانون پرتنازع کا حوالہ دیتے ہوئے پاکستان سے بچوں کے گود لینے کا عمل روک دیا۔ اچانک اٹھایا جانے والا یہ اقدام جولائی سے نافذ ہے ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں