کوئٹہ مستونگ کے قریب مسافر کوچ الٹ گئی ایک مسافر جاں بحق متعدد زخمی

مسافر کوچ کراچی سے کوئٹہ جارہی تھی کہ اچانک مستونگ کے قریب لڑکھڑا کر الٹ گئی۔

مسافر کوچ کراچی سے کوئٹہ جارہی تھی کہ اچانک مستونگ کے قریب لڑکھڑا کر الٹ گئی۔ فوٹو: فائل

مستونگ کے قریب کراچی سے کوئٹہ جانے والی مسافر کوچ کے الٹنے سے ایک مسافر جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق مسافر کوچ کراچی سے کوئٹہ جارہی تھی کہ اچانک مستونگ کے قریب لڑکھڑا کر الٹ گئی جس کے نتیجے میں ایک مسافر جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے، جائے وقوعہ پر امدادی کارروائیوں کا آغاز کردیا گیا ہے اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جارہا ہے جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جائے گی۔
Load Next Story