اب تک کیا محنت ہوئی کیا ڈیم بن گئے ہیں لاہور ہائیکورٹ

لاہور ہائیکورٹ نے احسن اقبال کے خلاف توہین عدالت کی درخواست مسترد کردی

لاہور ہائیکورٹ نے احسن اقبال کے خلاف توہین عدالت کی درخواست مسترد کردی۔ فوٹو:فائل

KARACHI:
ہائی کورٹ نے احسن اقبال کے خلاف توہین عدالت کی درخواست مسترد کردی۔

لاہور ہائیکورٹ میں مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال کے خلاف توہین عدالت کی درخواست کی سماعت ہوئی۔

درخواست گزار منیر احمد کے وکیل اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے کہا کہ ڈیم بنانے کا فیصلہ سپریم کورٹ کے پانچ رکنی بنچ کا فیصلہ ہے، لیکن احسن اقبال نے کہا کہ میاں ثاقب نثار نے اربوں روپے کی تشہیری مہم کی، وہ عدلیہ اور اداروں کے خلاف بیان بازی سے توہین عدالت کے مرتکب ہورہے ہیں، انہوں نے سابق چیف جسٹس ثاقب نثار سے ڈیم فنڈ کی مہم پر خرچ ہونے والی رقم وصول کرنے کا بھی کہا ہے۔


جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی نے کہا کہ احسن اقبال سیاسی جماعت کا رکن ہے وہ سیاست نہیں کرے گا تو کیا کرے گا۔

جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی نے استفسار کیا کہ اب تک کیا محنت ہوئی ہے کیا ڈیم بن گئے ہیں، موصوف باہر پہنچے ہیں سنا ہے پی ٹی آئی کے تین ایم این اے بھی ساتھ ہیں، ایسا کچھ ہو گا تو لوگ پھر باتیں تو کریں گے، سنا ہے بیرون ملک فنڈ ریزنگ کے دوران انکے سامنے کسی نے جوتا بھی رکھا ہے۔

لاہور ہائیکورٹ نے سماعت کے بعد احسن اقبال کے خلاف توہین عدالت کی درخواست مسترد کردی۔

 
Load Next Story